ڈینگی بخار کاشبہ، نشتر، شیخ زید ہسپتال میں مزید 5افراد داخل

  ڈینگی بخار کاشبہ، نشتر، شیخ زید ہسپتال میں مزید 5افراد داخل

  



ملتان، رحیم یارخان(وقائع نگار+بیورو رپورٹ)نشتر ہسپتال میں ڈینگی بخار کے شبہ میں تین مریضوں کو داخل کروایا گیا ہے۔جس کے بعد ڈینگی بخار کے شبہ میں مریضوں کی مجموعی تعداد (12) تک پہنچ گئی ہے۔(9) مریضوں کی ٹیسٹ(بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔جبکہ تین مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹس کا انتظار کے۔زہر علاج مریضوں کو بھر پور طبی امداد دی جارہی ہینپورکٹورہ کا رہائشی19سالہ محمدعمران اور جیٹھ بھٹہ کارہائشی21سالہ محمد طیب کو ڈینگی وائرس کے شبہ میں ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیا جہاں ہسپتال انتظامیہ نے خون کے نمونہ جات حاصل کرکے تصدیق کیلئے لیبارٹری روانہ کردئیے متاثرہ نوجوانوں کوڈینگی وارڈ میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...