مظفرگڑھ: شادی کی تقریب میں فائرنگ،سٹیج پر بیٹھی دولہن کی بہن قتل

  مظفرگڑھ: شادی کی تقریب میں فائرنگ،سٹیج پر بیٹھی دولہن کی بہن قتل

  



مظفرگڑھ(نامہ نگار)نشہ میں دھت دولہاکے دوست کی مہندی کی رسم میں فائرنگ, سے گولی لگنے کے باعث سٹیج پر بیٹھی دولہن کی شادی شدہ بہن قتل ہو گئی. شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا. یہ افسوس ناک واقعہ گزشتہ شب خان گڑھ سے 6 کلومیٹر دور منڈا چوک پر پیش آیا. سول کورٹ مظفرگڑھ میں تعینات بیلف منیر حسین کی بیٹی کی شادی کی مہندی کی تقریب گزشتہ شب جاری تھی جبکہ دولہا کاشف کے دوست مبینہ طور پر شراب کے نشہ میں دھت ہو کر شریک تھے. اس دوران جگت پور کے رہائشی عابد حسین نے فائرنگ شروع کر دی. جس سے گولیاں سٹیج پر بیٹھی دولہن کی بہن صائمہ بی بی کو جا لگیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی. جس سے شادی(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

والہ گھر ماتم کدہ بن گیا. جبکہ ملزم عابد فرار ہو گیا. مقتولہ دو بچوں کی ماں تھی اور وہ شاہ جمال سے اپنی فیملی کے ہمراہ اپنی بہن کی شادی میں شرکت کے لئے آئی ہوئی تھی. اطلاع ملنے پر خان گڑھ پولیس موقع پر پہنچ گئی. اور کارروائی کا آغاز کر دیا. جبکہ دولہا کاشف کو حراست میں لے لیا.گیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...