وہاڑی میں کریک ڈاؤن، قبضہ گروپوں سے27کروڑ 60لاکھ کی اراضی واگذار

  وہاڑی میں کریک ڈاؤن، قبضہ گروپوں سے27کروڑ 60لاکھ کی اراضی واگذار

  



ملتان (وقائع نگار))اینٹی کرپشن وہاڑی نیناجائز قابضین سے 27 کروڑ 60 لاکھ مالیت کی 17 کنال 5 مرلے سرکاری اراضی واہ گزار کرالی۔کاروائی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عدنان نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی نشاندہی پر کی۔ناجائز قابضین محکمہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی کروڑوں روپے مالیتی اراضی پر قابض تھے۔اینٹی کرپشن نے واگزار کرائی گئی اراضی میونسپل کارپوریشن کے حوالے کردی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...