خانیوال میں جرائم کی روک تھام کیلئے کمیونٹی پو لیسنگ کوفروغ دیاجائے، حسین جہانیاں گردیزی

خانیوال میں جرائم کی روک تھام کیلئے کمیونٹی پو لیسنگ کوفروغ دیاجائے، حسین ...

  



خانیوال (بیورو نیوز)صوبائی وزیر منیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ناجائز منا فع خوری کی آڑ میں شہریوں سے لوٹ مار کی اجازت نہیں دے گی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صوبہ بھر میں اشیاء خود و نوش کے نرخوں کو خود مانیٹر کر رہے ہیں ضلعی انتظامیہ خانیوال نا جائز منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن جاری رکھے۔ عید میلاد النبی ؐکے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں، تعمیراتی محکمے مکمل ہونیوالے منصوبوں کو فوری طور پر متعلقہ محکموں کے حوالہ کریں تاکہ اِن مفاد عامہ کے منصوبوں کو عوام کیلئے فنکشنل کیا جاسکے ضلع (بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

خانیوال کی ترقی وزیر اعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے یہ بات ڈی سی دفتر میں ڈینگی، مہنگائی کنٹرول مہم،امن وامان کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی جبکہ اے ڈی سی آر تنویر یزدان، اے ڈی سی جی محمد اختر منڈھیرا، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ فیصل شہزاد، ڈی ایس پی شمس الدین، ایم پی اے ڈاکٹر سید خاور علی شاہ کے نمائند ہ سمیت دیگر سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبائی وزیر کو ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے بتایا کہ رواں ماہ کے دوران ضلع بھر میں ابتک ناجائز منافع خورو ں کو 5 لاکھ 82 ہزار روپے جرمانے جبکہ 02 افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کراکے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے صوبائی وزیر نے اجلاس میں ایکسین واپڈا کی عدم موجودگی پر اظہار برہمی کیا جبکہ سپورٹس کمپلیکس سرائے سدھوکی عمارت مکمل ہونے کے باجود عوام کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں شروع نہ کرنے پر متعلقہ حکام سے جواب طلبی کر لی۔ سید حسین جہا نیاں گردیزی نے اس موقع پر کہا کہ ضلع میں جرائم کی روک تھام کیلئے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جائے جبکہ ترقیاتی منصوبہ جات میٹریل کے معیار کی ضمانت کے ساتھ مکمل کئے جائیں انہوں نے ہدایت کی کہ ڈینگی مہم کے دوران تمام محکمے 30 نومبر تک الرٹ رہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...