وہاڑی:بلدیہ ملازمین کی ہڑتال، واٹر فلٹریشن پلانٹس بند، شہریوں کا احتجاج
وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی)عید میلاد النبی ؐکے موقع پر بلدیہ ملازمین کی ہڑتال سے شہر بھر کے واٹر فلٹریشن پلانٹس بندہوگئے واقعات کے مطابق گزشتہ روز میونسپل انکروچمنٹ ٹیم اور تاجروں کے مابین تنازعہ پر گزشتہ روز بلدیہ ملازمین نے کام چھوڑ کر ہڑتال کا اعلان کردیا تھا اور واقعہ میں ملوث تاجروں کے خلاف کاروائی ہونے تک احتجاج کا اعلان کیا تاہم رات گئے تاجر کے خلاف ایف آئی آر ہونے کے باوجود صبح کے وقت بلدیہ ملازمین نے ہڑتال جاری رکھی شہر بھر کے کسی بھی فلٹر پلانٹ کی پانی کی سپلائی تک نہ کھولی گئی جس کے باعث شہری صاف پانی کیلئے شہر بھر میں بھٹکتے رہے لیکن کہیں سے بھی پانی نہ ملا اسی (بقیہ نمبر45صفحہ7پر)
طرح میونسپل کمیٹی صفائی عملہ نے بھی شہر میں صفائی نہ کی جس کے باعث شہر میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر جوں کے توں پڑے رہے جس پر شہریوں نے احتجاج شروع کردیاہے شہریوں کے احتجاج پر بلدیہ حکام نے احتجاج سوموار تک موخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ہڑتال ختم کردی بلدیہ عملہ دن کے وقت شہر کی صفائی کرتا رہاہے۔
پلانٹس بند