عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے بھارتی مظالم کانوٹس لے، شہاب الدین سہیڑ

            عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے بھارتی مظالم کانوٹس لے، ...

  



لیہ(نمائندہ پاکستان) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری شہاب الدین خان سہیڑ نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا نوٹس لیتے ہوئے کشمیری عوا م کو آزادی دلانے کے لیے اپنا کردار موثرطور پر ادا کریں۔انہوں نے یہ(بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

بات ضلعی انتظامیہ اور گورنمنٹ پوسٹ گرایجویٹ کالج کے زیر اہتما م یکجہتی کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر اے ڈی سی جی محمداشفاق سیال،ڈی ڈی کالجز عمیرعاصم،پرنسپل مہر اختر وہاب،سی ای او تعلیم محمود حسین ملک،ڈی ایس پی منور بزدار،پروفیسرامین اللہ قاضی،ضلعی محکموں کے سربراہان،اساتذہ،طلبہ اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ایم پی اے شہاب الدین سیہڑ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 96دنوں سے عوام پر کرفیو کی صورت میں ظلم اور بربریت کی شرمناک مثال قائم کردی گئی ہے جس کے خلاف وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ موثر اندازمیں لڑا ہے اور یہ حمایت کشمیرکی آزادی تک جاری رہے گی۔محمداشفاق سیال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظلم اور جبر زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتااور کشمیریوں بھائیوں کی آزادی کی منزل دور نہیں ہم انہیں سیاسی،سفارتی،اخلاقی سپورٹ کرتے رہیں گے۔تقریب سے مہر اختر وہاب ڈی ایس پی منور بزدار اور اساتذہ نے بھی خطاب کیا۔قبل ازیں قومی وکشمیری ترانہ پڑھاگیاجبکہ طلبہ نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں۔اختتام پر کشمیریوں کی آزادی کے لیے دعاکی گئی۔

بھارتی مظالم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...