مچھر کی افزائش،آلودگی کاسبب بننے والے افراد کیخلاف مقدمات

  مچھر کی افزائش،آلودگی کاسبب بننے والے افراد کیخلاف مقدمات

  



ملتان(وقائع نگار) پولیس نے ڈینگی مچھر کی افزائش کا سبب بننے، منشیات فروشی،آتش بازی کاسامان فروخت کرنے، فضائی آلودگی کا سبب بننے اوربھیک مانگنے کے الزام میں متعدد افراد کے خلاف مقدما ت درج کر لئے ہیں تفصیل کے(بقیہ نمبر52صفحہ12پر)

مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں فرمان، ساجد، اللہ دتہ، محمد سعید، عباس، مشتاق، عابد، خالد اور محمد رمضان کو گرفتار کیا بھیک مانگنے کے الزام میں کوثر بی بی، ظفراں مائی، وقار، حفیظاں مائی، ساجد، کباڑ کا سامان جلا کر فضائی آلودگی کا سبب بننے کے الزام میں محمد عامر اور آتش بازی کاسامان فروخت کرنے کے الزام میں امیر بخش کے خلاف مقدمات درج کئے گئے کباڑ کا سامان کھلے آسمان تلے رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کا سبب بننے کے الزام میں شاہد، محمد اویس، خالد، لیاقت علی، عدنان، عابد علی، محمد ذوالفقاراور شیخ محمود کے خلاف مقدما ت درج کئے ہیں۔

مقدمات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...