بہاولپور: فراڈ کیس، مرکزی ملزم کی پریس کانفرنس میں اہم انکشافات، قانونی کارروائی کااعلان

  بہاولپور: فراڈ کیس، مرکزی ملزم کی پریس کانفرنس میں اہم انکشافات، قانونی ...

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی ایچ اے بہاولپورکے علاقہ کے کاشتکاروں سے زرعی اراضی کے عوض حاصل کی گئی فائلوں کے فراڈ کیس کے مرکزی مبینہ ملزم محمدافضل عرف طوطی بھنڈر نے پریس کانفرنس کے دوران سنسنی خیزانکشاف کرتے(بقیہ نمبر53صفحہ12پر)

ہوئے بتایاکہ وہ پراپرٹی کابزنس کرتاہے محمدظفرباجوہ نے اسے ڈی ایچ اے میں کاروبار کرنے کاجھانسہ دے کراپنے ساتھ ملایااورکاشتکاروں سے کرایہ پرفائلیں حاصل کرکے اسے دیں اس طرح کروڑوں روپے کافراڈ کیاجبکہ اس نے ڈی ایچ اے کو425 ایکڑ رقبہ کے سٹھہ جات کراکربھی دیئے اس کے باوجود محمدظفر نے اس کا ایم اویو ایگریمنٹ منسوخ کراکرخود اپنے نام کرایااوراس کے ڈی ایچ اے میں داخلے پربھی پابند ی لگوادی اس نے الزام لگایاکہ وہ کاروبار کے سلسلہ میں دبئی گیاتومحمدظفر نے اسے اعتماد میں لے کرواپس بہاولپور لے آ یا اورپھرتین دن تک اپنی تحویل میں رکھاتمام کاغذات پرزبردستی دستخط کرائے اوراس کے دفترکاتمام ریکارڈ بھی اپنے قبضہ میں لے لیااس کے بعد وہ قرض داروں کے خوف سے بیرون ملک فرارہوگیا اس دوران محمدظفرباجوہ نے اسے موبائل پروطن واپس آنے کی صورت میں سنگین نتائج اوربچوں کواغوا کرنے کی دھمکیاں بھی دیں اس نے بتایاکہ محمدظفرباجوہ کی دھمکیوں کی ریکارڈنگ بھی اس کے پاس موجود ہے اس نے سابق ایم پی اے خالد محمودججہ کے بھائی محمدامجدججہ کے بھی اس فراڈ میں ملوث ہونے کا بھی الزام لگایااس نے کہاکہ ڈی ایچ اے فراڈ کیس میں ڈی ایچ اے کامحکمہ اور وہ ملوث نہیں ہیں ان کیخلاف کیاجانیوالا پراپیگنڈہ جھوٹ پرمبنی ہے وہ متاثرین کوادائیگیاں کرنے کے علاوہ فراڈ گینگ کے افراد کیخلاف قانونی کاروائی بھی کرینگے۔ واضح رہے کہ ڈی ایچ اے فراڈ سیکنڈل میں کرنل(ر) محمدظفرباجوہ اور سابق ایم پی اے مسلم لیگ ن چوہدری خالدمحمودججہ کابھائی محمدامجدججہ تاحال نیب کی تحویل میں ہیں۔افضل عرف طوطی بھنڈرکی پریس کانفرنس کے فورابعد متاثرین ڈی ایچ اے کا پریس کلب میں تانتا بندھ گیا اوروہ افضل طوطی کوڈھونڈتے اوراس سے ملنے کیلئے بے تاب نظرآرہے تھے لیکن محمدافضل طوطی پریس کانفرنس ختم کرکے جاچکاتھا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...