کالے یرقان میں مبتلا 3افراد جاں بحق
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)کالے یرقان کے باعث اموات کاسلسلہ نہ تھم سکا‘ خاتون سمیت مزید تین افراد دم توڑگئے ہیں۔تفصیل کے مطابق منظورآباد کی رہائشی 60سالہ عذرا بی بی‘ بستی (بقیہ نمبر54صفحہ12پر)
نگر کا75سالہ عبدالوحید اور ائیر پورٹ روڈ کارہائشی85 سالہ محمد اشرف کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود تینوں افراد جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے۔