غیر اخلاقی ویڈیو....ملزم مزید3روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

غیر اخلاقی ویڈیو....ملزم مزید3روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

  



ملتان (وقائع نگار)) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے خاتون کی غیر اخلاقی اور نازیبا تصاویر بنا کر بلیک میل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزم خرم شہزاد کو ایک (بقیہ نمبر55صفحہ12پر)

روز قبل گرفتار کیا گیا تھا، جس کے خلاف الزام ہے کہ ملزم نے گلگشت کی رہائشی سیرت نامی خاتون کی نازیبا تصاویر بنائیں۔ غیر اخلاقی تصاویر لڑکی کے رشتہ داروں کے نمبر پر بھیج کر بلیک میل کرنا شروع کردیا ہے۔ملزم سے غیر اخلاقی تصاویر برآمد کی جانی باقی ہیں اس لیے جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...