جشن میلاد لنبیؐ کی تیاریاں مکمل، مختلف شہروں میں ریلیاں، تقریبات

    جشن میلاد لنبیؐ کی تیاریاں مکمل، مختلف شہروں میں ریلیاں، تقریبات

  



ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیراہتمام عظیم الشان میلاد ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت پاکستان سنی تحریک ضلع ملتان ومتحدہ میلاد کونسل کے صدر مرزاارشدالقادری،عامر وینس قادری،رانا غلام عباس،راؤ عارف رضوی،رکن الدین حامدی،سجاد مغل ودیگر نے کی۔میلاد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک ضلع ملتان ومتحدہ میلاد کونسل کے صدر مرزاارشدالقادری نے کہا کہ تاجدار ختم نبوت کی آمد کا جشن منانا عظیم سعادت اور دنیا و آخرت کی کامیابی کا زریعہ ہے۔آپ کی آمد سے نبوت کا باب بند ہوگیا،آپ کو اللہ تعالیٰ نے سلسلہ نبوت کو ختم کرنے والا بنا کر بھیجا۔آپ کے بعد قیامت(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

تک کوئی اور نبی مبعوث نہیں ہوگا۔رکن الدین ندیم حامدی نے کہا کہ حضور کی ولادت کا جشن منانا توفیق خداوندی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔راؤ عارف رضوی نے کہا کہ گلی گلی محافل میلاد و جلوسوں کا اہتمام کرنا عاشقان رسول کی پہچان ہے۔علامہ امیر اظہر سعیدی اورقاری غلام جیلانی نقشبندی نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک فروغ عشق رسول کی تحریک ہے، اسلام کے پیغام امن و سلامتی کو عام کرتے رہیں گے۔ دربا ر حضرت سخی نوابؒ کے سجادہ نشین مخدوم سید زوہیب گیلانی،علامہ فاروق خان سعیدی،علامہ قاری رکن الدین قادری اور محمد ایوب مغل نے کہا ہے کہ عاشقان مصطفے جوش وجذبے سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کررہے ہیں۔یہ ہمارے ایمان کی نشانی ہے۔ آ پکی ولادت باسعادت سے دنیا میں جہالت کے اندھیرے ختم ہوگے۔ اور ہر طرف اسلام کا بول بالا ہوا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن غوثیہ قادریہ کے زیراہتمام سالانہ میلادمصطفے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جشن عید میلاد النبی ؐ کے سلسلہ میں نکالے گئے جلوس کی قیادت ملتان تاجر اتحاد پاکستان کے چیئرمین چوہدری محمد حنیف اور سرپرست اعلیٰ چوہدری محی الدین جوڈیشنل مجسٹریٹ (ر) نے کی۔ میاں ثاقب صدیق سیٹھ افضال حیدر اقبال رانا طارق رانا انتظار، ملک وقار سنڈھل ملک ربنواز ونیس،میاں وقاص فرید قریشی، چودری عمرالزمان، چوہدری حسن محمود، حافظ اظہر الزمان قیادت میں شامل ہیں۔ چوہدری محمد حنیف نے اپنے خطاب میں کہا اللہ تعالیٰ نبی کریمؐ کو پیدا نہ فرماتے تو کائنات کو بھی نہ بناتے، میلاد منانے سے دِل کو سکون اور راحت ملتی ہے، اول اور آخری نبی ہیں، جو محمدؐ کو نہیں مانتا وہ مسلمان نہیں کہلا سکتا، آپ تمام جہانوں کیلئے رحمت العالمین بن کر آئے، آپ کے آنے سے ہی اسلام پھیلا، کثرت سے آپ پر درودپڑھنے والا آپ کے قریب ہوگا۔ بزم المعصوم و بزم حسان بن ثابت کے زیر اہتمام جشن عید میلادالنبی کے موقع پر10نومبر بروز اتوار صبح 9بجے سالانہ مرکزی میلاد ریلی کا آغا زجامعہ سعیدیہ حسان بن ثابتؓمحلہ پیر بخاری کالونی نزد بی۔سی۔جی چوک ملتان سے ہوگا۔میلاد ریلی کی قیادت علامہ رب نواز سعیدی،مرزا عبدالرشید،صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی،پیر صوفی خلیل احمد الطافی،پیر رانا اقبال معصومی،پیر صوفی افضال حسین الطافی،پیر صوفی ظفر علی معصومی،علامہ حق نواز سعیدی،پیر سید ناز محی الدین شاہ،علامہ قاری دین محمد،علامہ قاری اسماعیل،عبدالقیوم کشمیری،حاجی خواجہ ریاض احمد ودیگرز علماء و مشائخ عظام کریں گے۔میلاد ریلی جامعہ سعیدیہ حسان بن ثابت ؓ محلہ پیر بخاری سے اپنے مقرر کردہ وقت پر نکل کراللہ وسایا چوک، بی،سی،جی چوک سے قاسم پور کالونی میلا د چوک پر اختتام پذیر ہوگی،جہاں پر عظیم الشان میلاد رسول کانفرنس منعقد ہوگی۔متحدہ میلاد کونسل میں شامل تنظیمحلقہ فریدیہ ممتازآباد کے زیراہتمام 13 ویں سالانہ مشعل بردار ریلی آج بروز ہفتہ بعد نماز عشاء آستانہ فریدیہ ممتازآباد سے نکالی جائے گی جسکی قیادت پیرنوید فرید چشتی،پیر افضل فرید چشتی،علماء مشائخ اہل سنت،قائدین متحدہ میلاد کونسل اور معززین شہر کریں گے۔ریلی کا روٹ درج ذیل ہے۔مشعل بردار ریلی آستانہ فریدیہ 293/D ممتازآباد سے شروع ہوکر المسلم روڈ کچی آبادی ممتازآباد پھاٹک،مونا گرائمر سکول،کارپوریشن آفس روڈ سے ہوتی ہوئی آستانہ فریدیہ پر اختتام پذیرہوگی۔انجمن اسلامیہ نے بارہ ربیع الاول کو جشن میلاد النبی ؐشایان شان طریقہ سے منانے کی تیاریاں مکمل کر لیں ہیں اس سلسلہ میں انجمن اسلامیہ کا اجلاس درگاہ حضرت موسی پاک شہید کے سجادہ نشین مخدوم ابوالحسن گیلانی کی رہائش گاہ پر ان کی زیر صدارت منعقد ہوا جبکہ سینیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی،صدر انجمن سلامیہ مخدوم تنویرالحسن گیلانی،تحریک امن کے چیئرمین سربراہ خاندان گیلانیہ مخدوم غلام یزدانی گیلانی،سابق ایم پی اے مخدوم احمد مجتبے گیلانی،مخدوم راجن بخش گیلانی،مخدوم سید شفاعت مصطفی گیلانی،سید علی گیلانی اور گیلانی خانوادے کی اہم شخصیات نے شرکت کی قاری حسین احمد نے تلاوت کی حمید نواز،احمد نواز،عصیمی،غلام شبیر ایم جاوید سیال نے ھدیہ نعت پیش کیا حافظ تنویر نے ختم شریف پڑھاصدر انجمن اسلامیہ مخدوم سید تنویرالحسن گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحمدوللہ جشن عید میلادالنبی ﷺکا 91واں سالانہ جلوس12ربیع الاول کو صبح ساڑھے نو بجے شوکت حسین اسلامیہ سکول دولت گیٹ سے نکالا جائے گایہ جلوس حسین آگاہی،چوک بازار،صرافہ بازار،پاک گیٹ،حرم گیٹ،چوک شہیداں،چوک پانی والی ٹینکی،بوہر گیٹ اور گھنٹہ گھر سے ہوتا ہوا دوبارہ دولت گیٹ پرختم ہو گا 12ربیع الاول 10نومبر کی رات بعد نماز عشاء شوکت حسین اسلامیہ کندر گارٹن سکول دولت گیٹ میں 51ویں سالانہ جلسہ میلاد النبی وتقسیم انعامات ہو گا جس سے ممتاز علماء مفتی غلام مصطفی رضوی،علامہ فاروق خان سعیدی خطاب کریں گے اجلاس میں مخدوم جاوید ہاشمی،مخدوم غلام یزدانی گیلانی،مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی،مخدوم سید احمد مجتبی گیلانی،مخدوم سید ابوالحسن گیلانی نے 12ربیع الاول کو امن و امان اور مرحوم دوست علی گیلانی کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

تقریبات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...