عید میلاد النبیؐ:ٹرینوں، ریلوے تنصیبات کی سکیورٹی بڑھانے کاحکم

  عید میلاد النبیؐ:ٹرینوں، ریلوے تنصیبات کی سکیورٹی بڑھانے کاحکم

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)آئی جی ریلوے پولیس نے 12ربیع الاول کے موقع پرملک بھرکے ریلوے اسٹیشنوں،مسافرٹرینوں اورحساس ریلوے تنصیبات پرسکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں پولیس ملازمین اورافسران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔تمام ڈویژنوں کے پولیس سربراہاں سے کہاگیاہے کہ وہ مسافرٹرینوں میں گشت بڑھادیں پلیٹ فارم پرسادہ لباس میں پولیس اہلکاروں کوتعینات کیاجائے۔ریلوے حدودمیں 12ربیع الاول کے نکلنے والے جلوس کی سکیورٹی کیلئے خصوصی(بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

انتظامات کئے جائیں۔پولیس افسران اورملازمین سے کہاگیاہے کہ وہ بغیراطلاع اپنااسٹیشن نہ چھوڑیں۔

حکم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...