کرپشن کیس:اویس لغاری کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ

کرپشن کیس:اویس لغاری کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ

  



ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی)سپیشل جج انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان میاں عبدالرحمن بودلہ نے مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری سابق وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس لغاری کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیاہے ساؤتھ پنجاب فاریسٹ کمپنی کرپشن کیس کی سماعت اسپیشل جج انٹی کرپشن نے کی سماعت کے دوران وکلا نے اپنے دلائل مکمل کیے جس کے بعد عدالت نے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور عدالت محفوظ شدہ فیصلہ 11 نومبر بروز سوموار دن 3 بجے سنائے گی سماعت کے(بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

موقع پر سردار اویس لغاری بھی عدالت میں موجود تھے واضح رہے کہ سردار اویس لغاری کیخلاف محکمہ انٹی کرپشن نے ساؤتھ پنجاب فاریسٹ کمپنی میں کرڑوں روپے کی کرپشن اور مِحکمہ جنگلات کی ہزاروں ایکڑقیمتی اراضی قواعدکے خلاف اپنے قریبی عزیزوں اور من پسند افراد کو الاٹ کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کررکھاہے دریں اثناانٹی کرپشن کی عدلت میں پیشی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت ختم ہونی چاہئے اور نئے الیکشن فیئر اینڈ فری ہوں انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت مسلم لیگ ن اس کوآزادی مارچ کو مکمل سپورٹ کر چکی ہے اور دھرنے کو بھی ہم سیاسی طور پر مکمل سپورٹ کرتے ہیں جب کہ ہم نے آزادی مارچ کا استقبال کیا اور اس میں شرکت کی تاہم جلسہ میں شرکت کے لئے رہبر کمیٹی کے فیصلے کا انتظار ہے تاکہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر ایک ہی فیصلہ کریں

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...