سرکاری میڈیکل اورڈینٹل تعلیمی اداروں کی پہلی میرٹ لسٹ فائنل

  سرکاری میڈیکل اورڈینٹل تعلیمی اداروں کی پہلی میرٹ لسٹ فائنل

  



ملتان(وقائع نگار )یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل تعلیمی اداروں کی پہلی سلیکشن لسٹ(پہلی میرٹ لسٹ)جاری کردی ہے۔ایم بی بی ایس کیلئے کم سے کم میرٹ 91.5455 فیصد رہا۔بی ڈی ایس کیلئے کم سے کم میرٹ 93.5000 فیصد رہا۔سب سے زیادہ میرٹ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کا 94.2045 فیصد رہا۔سب سے کم میرٹ ڈی جی خان میڈیکل کالج ڈیرہ غازی خان کا 91.5455 فیصد رہا۔کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں داخل ہونے والے عمر (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

شفاقت 97.4091 فیصد مجموعی نمبر لیکر سرفہرست رہے۔لاہور کے میڈیکل کالجوں کاآخری میرٹ 92.1591 فیصد رہا۔علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 93.5000 فیصد،سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور کا میرٹ 93.000 فیصد،شیخ خلیفہ بن زید النہیان میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 92.7045 فیصد،نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کا میرٹ 92.3636 فیصد،امیر الدین میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ92.2500 فیصد،فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور کا میرٹ 92.1591 فیصد،راولپنڈی میڈیکل کالج راولپنڈی کا میرٹ92.0909 فیصد،پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کا میرٹ 92.0455 فیصد،قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کا میرٹ 91.8409 فیصد،گوجرانوالہ میڈیکل کالج گوجرانوالہ کا میرٹ 91.8182 فیصد،ساہیوال میڈیکل کالج ساہیوال کا میرٹ 91.7045 فیصد،سرگودھا میڈیکل کالج سرگودھا کا میرٹ 91.6818 فیصد،خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کا میرٹ 91.6818 فیصد،نواز شریف میڈیکل کالج گجرات کا میرٹ 91.5909 فیصد،شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کا میرٹ 91.5909 فیصد رہا۔سرکاری ڈینٹل کالجز میں ڈی مونٹ مورنسی کالج آف ڈینٹسٹری لاہور کا میرٹ 94.0000 فیصد،نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری ملتان کا میرٹ 93.5909 فیصد،ڈینٹل سیکشن پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کا میرٹ 93.5000فیصد رہا۔پسماندہ اضلاع کی مخصوص نشستوں کیلئے میرٹ کی صورتحال یہ رہی۔لیہ ایم بی بی ایس 92.5682 فیصد، لیہ بی ڈی ایس 92.8409 فیصد،لودھراں ایم بی بی ایس 93.0909 فیصد، لودھراں بی ڈی ایس 93.7955 فیصد،مظفر گڑھ ایم بی بی ایس 92.8636 فیصد،مظفرگڑھ بی ڈی ایس 93.2273 فیصد،بھکر ایم بی بی ای ایس 92.2045 فیصد اور بکھر بی ڈی ایس 92.7955 فیصد،راجن پور (شہر) ایم بی بی ایس 91.9773 فیصد، راجن پور (شہر) بی ڈی ایس 92.6364 فیصد، راجن پور(قبائلی) ایم بی بی ایس 83.7045 فیصد،راجن پور(قبائلی) بی ڈی ایس 87.7955 فیصد،ڈیرہ غازی خان (شہر) ایم بی بی ایس 93.0682، ڈیرہ غازی خان (شہر) بی ڈی ایس 93.0682 فیصد،ڈیرہ غازی خان (قبائلی) ایم بی بی ایس 89.3636 فیصد، ڈیرہ غازی خان(قبائلی) بی ڈی ایس 91.7045 فیصد،معذور (سپیشل)امیدواروں کی سیٹوں پر میرٹ ایم بی بی ایس کیلئے79.7045 فیصد اور بی ڈی ایس کیلئے 90.2500 فیصد رہا۔اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مخصوص نشستوں پر آخری میرٹ 87.7955 فیصد رہا۔میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی میرٹ لسٹ یو ایچ ایس کی ویب سائیٹwww.uhs.edu.pkپر دیکھی جاسکتی ہے۔دریں اثناء نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری ملتان انتظامیہ نے پہلی سلیکشن لسٹ میں منتخب طلباء و طالبات کو کال لیٹر جاری کر دیے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...