حکومت آمدن بڑھانے کیلئے اقدامات کرے، میاں زاہد حسین

    حکومت آمدن بڑھانے کیلئے اقدامات کرے، میاں زاہد حسین

  



ملتان(نیوز رپورٹر)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م کے صدر،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئر مین میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت آمدنی بڑھانے اور اخراجات گھٹانے(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

کے لئے مختلف اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے کمزور طبقات کی مشکلات کو مد نظررکھے۔ قومی بچت کی ا سکیموں کے منافع میں کمی سے ان پر دارومدار رکھنے والی بیواؤں اور پینشنر ز کی مشکلات میں اضافہ ہو گا جو پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں اس لئے اقتصادی استحکام کی خاطر ان پر بوجھ نہ بڑھایا جائے۔ میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ ملک میں ایسے لوگ قابل ذکر تعداد میں موجود ہیں جن کے پاس زندگی گزارنے کے لئے بچت سرٹیفیکیٹ کے علاوہ سرمایہ کاری کا کوئی محفوظ آپریشن موجود نہیں ہے اس لئے انکی مجبوریوں کا ادراک ضروری ہے۔

میاں زاہد

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...