جنوبی پنجاب میں آپریشن 102بجلی چوروں کاگھیراتنگ، بھاری جرمانے

  جنوبی پنجاب میں آپریشن 102بجلی چوروں کاگھیراتنگ، بھاری جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 102بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ18ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر21لاکھ46ہزار روپے جرمانہ عائدکر دیا۔8 کیخلاف مقدمات درج کرا دئیے۔صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے۔7نومبر کو ملتان میں 13گھریلواورکمرشل صارفین کو19742یونٹس چوری کرنے پر406903 روپے جرمانہ عائد کیا(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

گیا۔ڈی جی خان میں 11 گھریلوصارفین کو13073یونٹس چوری کرنے پر302271روپے جرمانہ اور تین مقدمات درج، وہاڑی میں 11گھریلو،کمرشل اورٹیوب ویل صارفین کو14832یونٹس چوری کرنے پر250787روپے جرمانہ،بہاولپور میں 4گھریلوصارفین کو4825یونٹس چوری کرنے پر71490روپے جرمانہ،ساہیوال میں 16گھریلوصارفین کو17074یونٹس چوری کرنے پر299764روپے جرمانہ اور تین مقدمات درج، رحیم یار خان میں 11 گھریلو صارفین کو8708یونٹس چوری کرنے پر121436روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 14 گھریلوصارفین کو14534یونٹس چوری کرنے پر222151روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج،بہاولنگر میں 6گھریلواورکمرشل صارفین کو10137یونٹس چوری کرنے پر216442روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج جبکہ خانیوال میں 16 گھریلو اور ٹیوب ویل صارفین کو15740 یونٹس چوری کرنے پر254895روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔