اراضی تنازعہ پررشتہ داروں کی فائرنگ،خاتون سمیت3افراد زخمی

اراضی تنازعہ پررشتہ داروں کی فائرنگ،خاتون سمیت3افراد زخمی

  



چوک سرور شہید (سپیشل رپورٹر)اراضی کا تنا زعہ،رشتہ داروں نے فائرنگ کر کے خاتون سمیت تین افراد کو زخمی کر دیا تفصیل کے مطا بق چوک سرور شہید چک نمبر 600/TDAکے ڈاہا برادری کے دو خاندانوں میں عرصہ دراز سے رقبہ کا تنا زعہ چلا آرہا ہے جس کی وجہ سے گذشتہ دوروز پہلے غلام حسین ڈاہا گروپ نے عبدالمجید ڈاہا پر جھوٹا مقدمہ درج کرایا مقدمہ نمبر 481/19کی ضمانتیں کرا نے کیلئے عبدالمجید وغیرہ کوٹ ادو گئے ہو ئے تھے تو ضیاء الرحمن،عطا ء الرحمن، فضل الرحمن،لقمان اور عثمان پا نچوں بھائی اپنے (بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

کزن محمد سعید ولد غلام قادر ڈاہا کے گھر پہنچ گئے اور سعید کو للکارا کے گھر سے باہرآؤ محمد سعید اور عبدالرحمن گھر سے باہر آئے تو تو تکرار بڑھ گئی جس پر لقمان اور ضیاء الرحمن نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں کنیز بی بی زوجہ محمد سعید ڈاہا،محمد سعید اور عبدالرحمن فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گئے،زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرور شہید لا یا گیا جہاں زخمیوں کوطبی امداد دی گئی پو لیس تھا نہ سرور شہید کے سب انسپکٹر میاں عنصر نے ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کا بیان ریکارڈ کر کے ضروری کاروائی شروع کر دی ہے زخمی سعید اور عبدالرحمن کے بھائی عبدالمجید نے بتایا کہ ضیاء الرحمن گروپ نے ہمارے گھر آکر فائرنگ کی ہے اور ظلم کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...