شہریوں سے بڑا فراڈ،دوملزم 14روزہ جسمانی ریمانڈپرنیب کے حوالے

    شہریوں سے بڑا فراڈ،دوملزم 14روزہ جسمانی ریمانڈپرنیب کے حوالے

  



ملتان، ڈیرہ(وقائع نگار، نمائندہ خصوصی) جج احتساب عدالت ملتان نے ڈیرہ غازی خان سمیت دیگر شہروں میں شہریوں سے 60 کروڑ سے زائد رقم لوٹنے والے دو ملزمان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے۔ فاضل عدالت میں نیب ملتان کے مطابق ملزمان محمد اسلم اور محمد اکرم کو ایک روز قبل ہائیکورٹ ملتان سے گرفتار کیا گیا تھا جن کے خلاف الزام ہے کہ ملزمان نے موٹرسائیکل سکیم کے نام پر شہریوں سے کروڑوں روپے ہتھیائے تھے۔ملزمان نے موٹرسائیکل بک کرانے کے مد میں شہریوں سے 60 کروڑ(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

سے زائد کی رقم لوٹی اور منافع دینے کا وعدہ کیا لیکن بعد ازاں منافع دیے بغیر غائب ہو گئے۔ ملزمان کے خلاف 600 سے زائد شکایات موصول ہوئی تھیں۔

فراڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...