کمپریسرلگانے والے گیس صارفین کو بھاری جرمانے عائد کرنیکا فیصلہ

کمپریسرلگانے والے گیس صارفین کو بھاری جرمانے عائد کرنیکا فیصلہ

  



رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)سوئی نادرن گیس کمپنی نے گیس پرکمپریسرلگانے والے صارفین کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاریاں مکمل کرلیں۔تفصیل کے مطابق سوئی گیس حکام نے پریشربڑھانے کے لیے گیس پر کمپریسرلگانے والے صارفین کے میٹراتارنے اورانہیں بھاری جرمانے عائدکرنے کافیصلہ کیاہے اس سلسلہ میں سوئی گیس رحیم یارخان ذرائع کے مطابق سوئی گیس لائنوں پرکمپریسرلگاکردیگرصارفین کاحق مارنے اورانسانی جانوں کوخطرات میں ڈالنے والوں کے خلاف سخت ایکشن 20نومبرسے شروع کردیاجائے گاصارفین کوسوئی گیس حکام نے گیس لائنوں پرکمپریسرلگانے والوں کی فوری اطلاع دینے کی درخواست بھی کی ہے تاکہ ان کونشان عبرت بنایاجاسکے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...