کرپشن کیخلاف جنگ ست روی کاشکار

  کرپشن کیخلاف جنگ ست روی کاشکار

  



رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان) حکومت پنجاب کی ہدایت پرسرکاری دفاترسے کرپشن کے خاتمے کے لیے ریجنل ڈائریکٹوریٹ انٹی کرپشن میں وٹس ایپ سسٹم شروع کرنے کاحکم دیاگیاتھا(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

اور وٹس ایپ نمبرباقاعدہ مشتہرکیاجاناتھااس کے ساتھ ساتھ تمام اہم شاہراؤں‘ سرکاری دفاترمیں اس نمبرکے بینرزآویزاں کیے جانے تھے اورلوگوں کوآگاہ کیاگیاتھاکہ وہ کسی سرکاری دفترمیں ہونے والی بے ضابطگی‘ دھوکہ دہی‘ فراڈسے متعلق دستاویزات یافوٹیج انٹی کرپشن کوبھجواسکتے ہیں‘ تاہم حکومتی احکامات کاغذی کارروائی کی حدتک محدودہوکررہ گئے ہیں اورتاحال وٹس ایپ سسٹم شروع نہ کیاجاسکاہے اورنہ ہی تشہیری مہم چلائی گئی ہے جس سے شہری وسماجی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے جنہوں نے اعلی حکام سے اصلاح واحوال کامطالبہ کیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...