ڈیرہ، قتل مقدمہ میں 2 اشتہاری گرفتار

  ڈیرہ، قتل مقدمہ میں 2 اشتہاری گرفتار

  



ڈیرہ غازی خان(نمائندہ خصوصی)پولیس تھانہ درخواست جمال خان نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار۔ تھانہ درخواست جمال کے رہائشی عنصر اور ثناء اللہ نے اپنی ذاتی دشمنی کی(بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

وجہ سے سہیل ولد غلام قادر کو پسٹل 30 بور سے فائر مار کر قتل کرنے کی کوشش کی۔مقدمہ درج ھونے کے بعد پولیس تھانہ درخواست جمال خان نے مفرور مجرمان اشتہاریوں کو حراست میں لے کر حوالات میں بند کر دیاتھا جس کے بعد ملزمان عدالت سے ضمانت ھونے کے بعد مفرور ھوگئے اور اشتہاری قرار پائے۔ جنہیں مخبر کی اطلاع پر پولیس نے گرفتار کر لیا جے اس موقع پر ایس۔ایچ۔او تھانہ درخواست جمال خان کا کہنا ہے کہ اپنے علاقے میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہردم کوشش کرتا رہوں گا۔ڈی پی او اسد سرفراز کی ہدایت پر عوام کی خدمت اور ان کی جان ومال کی حفاظت پولیس کا اہم فریضہ ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...