علامہ اقبال کی فکر، نظریات سے روشناس ہونا وقت کی اہم ضرورت، دوست محمد مزاری

  علامہ اقبال کی فکر، نظریات سے روشناس ہونا وقت کی اہم ضرورت، دوست محمد مزاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجن پور( نا مہ نگار)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہا ہے علامہ اقبال کی شاعری قرآن و سنت کی عکاسی کرتی ہے۔اقوام کو اقبال کی فکر اور نظریات سے روشناس کرانا (بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

وقت کی اہم ضرورت ہے۔علامہ اقبال عالم اسلام کے اتحاد کے خواہاں تھے۔انہوں نے اپنے زمانے میں مسلمانوں کو جہالت کے اندھروں سے نکالنے اور باہمی متحد ہو کر ایک ریاست کا شہری بنانے کا خواب دیکھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکیم الامت علامہ اقبال کے یوم ولادت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کا خواب تھاکہ ایک ایسی ریاست قائم ہو جس میں مسلمان دین اسلامی کے مطابق آزادی سے زندگی بسر کر سکیں۔اقبال کی شاعری نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ عالم اسلام کے مسلمانوں کے لیے اپنی خودی کو پانے،اتحادواتفاق اور ایک اچھا مسلمان بننے کی اہمیت پر درس دیتی ہے بلکہ ایک کامل مسلمان کے اوصاف بھی بیان کرتی ہے۔ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ اقبال ایک انقلابی شاعر تھے۔انہوں نے آزاد انسان بننے کے طریقے سیکھائے اور مسلمان قوم کو ان کا ماضی یاد کراتے ہوئے انہیں جگانے کی کوشش کی اور اپنی اس کو شش میں کامیاب بھی رہے،اس کا پھل آج ریاست پاکستان کی صورت میں ہم انجوائے کر رہے ہیں۔اقبال خدا کے ملک میں خدا کے قانون کی پاسداری چاہتے تھے لیکن ہم نے ان کے افکار اور نظریات سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا۔
دوست مزاری