ایف بی آر: مہنگی گاڑیاں خریدنے والوں کیخلاف شکنجہ تیار، مالکان میں تھرتھلی

  ایف بی آر: مہنگی گاڑیاں خریدنے والوں کیخلاف شکنجہ تیار، مالکان میں تھرتھلی

  



رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مہنگی گاڑیاں خریدنے والوں سے آمدنی اور ٹیکس کی تفصیلات طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں (بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

ایف بی آر نے محکمہ ایکسائز سے بھی تعاون طلب کر لیا ہے۔ ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں رجسٹرڈ ہونے والی مہنگی اور بڑی گاڑیوں کے مالکان کی آمدنی اور ٹیکس کی تفصیلات طلب کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق اب گاڑی مالکان کو بتانا ہو گا کہ گاڑی کب اور کتنے میں خریدی گاڑی خریدنے کیلئے استعمال ہونے والی رقم کہاں سے آئی اور اس پر ٹیکس ادائیگی ہوئی یا نہیں؟ ٹیکس گوشواروں میں گاڑی کو ظاہر کیا گیا یا گول کر دیا گیا؟تمام تفصیلات حاصل ہونے کے بعد گاڑی مالکان سے سوالنامے کی صورت میں وضاحت طلب کی جائیگی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...