موسم تبدیل، چلغوزہ شہریوں کی پہنچ سے دور

  موسم تبدیل، چلغوزہ شہریوں کی پہنچ سے دور

  



ملتان (نیوز رپورٹر) خشک میوہ چلغوزہ انتہائی بلندی کو چھوتا ہوا 8 ہزار روپے کلو کی ہوش ربا سطح پر پہنچ گیا ہے، ایک کلو چلغوزے میں موجود دانوں کے حساب سے ایک چلغوزے کی قیمت سوا 2 (بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

روپے ہو گئی ہے۔تفصیل کے مطابق سوا دو روپے کا ایک چلغوزہ جبکہ چھلا ہوا چلغوزہ 14 ہزار روپے کلو کے حساب سے چار سے پانچ روپے میں دستیاب ہے، چلغوزے کی قیمت دانوں کے حساب سے پرکھی جائے گی یہ ماضی قریب میں سوچا بھی نہیں جا سکتا ہے۔ چلغوزے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کے باعث ملک کی بیشتر آبادی کے لئیے چلغوزہ شجرء ممنوعہ ہوگیا ہے چھلکے والا چلغوزہ 8 ہزار جبکہ چھلا ہو چلغوزہ 14 ہزار روپے کلو دستیاب ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...