نیا بلدیاتی سسٹم: ایڈمنسٹریٹرزکو فوری طورپر چارج سنبھالنے کاحکم

    نیا بلدیاتی سسٹم: ایڈمنسٹریٹرزکو فوری طورپر چارج سنبھالنے کاحکم

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب نے بلدیاتی نظام 2019کے نفاذ کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اور فوری طور پر ایڈمنسٹریٹر تعینات کرکے چارج سنبھالنے کے احکامات جاری (بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

کردیئے ہیں۔ گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق میٹرو پولیٹن کارپوریشن کیلئے کمشنرز کو ایڈمنسٹریٹر فوری طور پر تعینات کردیا گیا ہے۔ اسی طرح میونسپل کارپوریشن یا میونسپل کمیٹیز(ڈسٹرکٹ)کیلئے ایڈمنسٹریٹر ڈپٹی کمشنرز کو بنایا گیا ہے، میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیز (تحصیل) کے ایڈمنسٹریٹر اسسٹنٹ کمشنر ہوں  گے، تحصیل ہیڈ کوارٹر کی میونسپل کمیٹی کیایڈمنسٹریٹر تحصیلدار کو بنایا گیا ہے۔ تحصیل سطح پر ٹاون کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہوں  گے۔ تحصیل کونسل کے ایڈمنسٹریٹر ڈپٹی کمشنرز ہوں  گے۔ مذکورہ ایڈمنسٹریٹرز نئے لوکل گورنمنٹ کے ہیڈ کی تعیناتی اور پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019کے تحت الیکشن ہونے تک تعینات رہیں  گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...