کارکنوں کو ساتھ لیکر چلیں گے،بلاول بھٹو ہی عوام کی بہترین چوائس، علی حسن گیلانی

  کارکنوں کو ساتھ لیکر چلیں گے،بلاول بھٹو ہی عوام کی بہترین چوائس، علی حسن ...

  



اوچ شریف (نمائندہ پاکستان،نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر کارکنان نے غوث الاعظم ہاؤس میں مخدوم سید علی حسن گیلانی سے ملاقات ورکر کنونشن کی شاندار کامیابی پر (بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

مبارکباد دی مخدوم سید علی حسن گیلانی نے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ انشاء اللہ آنے والا دور ہی بلاول بھٹو زرداری کا ہے پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک میں بہتری لا سکتی ہے کارکنان کسی بھی پارٹی کا سرمایہ ہوتے ہیں انشاء اللہ ورکروں جیالوں کارکنان کو ساتھ لیکر چلوں گا ایک سوال کا جواب دیتے ہوے کہا کہ سو دن میں تبدیلی کی باتیں کرنے والے اب پاکستان پر ایک سو عذاب عوام پر ڈالنے والے ہیں انھوں نے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے جسے عوام کبھی معاف نہیں کریں گے بلاول بھٹو نے حلقہ کی عوام سے کیا وعدہ اوچ شریف آکر پورا کر دیا ہے باشعور عوام اب کسی کے جھانسہ میں نہیں آئیں گے جنوبی پنجاب کے عوام کو امید کی واحد کرن بلاول بھٹو میں نظر آ رہی ہے انشاء اللہ آنے والے دور میں پیپلز پارٹی ہی عوام کی چواہس ہوگی اقبال احمد آزاد تحصیل کے جنرل سیکرٹری ہیں اور رہیئں گے سنیئر کارکن ہیں ان کی پارٹی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں حلقہ کے ورکروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے دن رات محنت کرکے ورکر کنونشن کو کامیابی کا زینہ بنایا۔

علی حسن

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...