سیاسی قوتوں،جمہوری اداروں کو مزید مضبوط کرنیکی ضرورت، مخدوم جاوید ہاشمی

  سیاسی قوتوں،جمہوری اداروں کو مزید مضبوط کرنیکی ضرورت، مخدوم جاوید ہاشمی

  



ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ کے رہنما سینئر سیاستدان مخدوم محمدجاوید ہاشمی نے موجودہ سیاسی ملکی صورت حال پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل الحاج محمد اشرف قریشی سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا سیاسی قوتوں اورجمہوری اداروں کو مضبوط تر کر نے کیلئے مزید جدوجہد کی ضرورت ہے ملاقات میں دیگرعلاقائی امور سیاسی جماعتوں کی قیادت کی جانب سے قومی مفادات کیمطابق دو ٹوک موقف اختیار کرنیکی ضرورت پرزور دیاگیا مخدوم جاوید ہاشمی نے مزیدکہا میاں نوازشریف(بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

اصول پسند قومی سیاسی لیڈرہے نواز شریف شدید بیمار ہونے کے باوجود قومی مفادات پر کوئی ڈیل کرنے کے لئے تیار نہیں محمد اشرف قریشی نے موجودہ کشیدگی عوامی مسائل مشکلات کو سازش قراردیا بھارتی افغان انتظامیہ کی ملی بھگت اور پاکستان کے خلاف سازشوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں قومی خارجی تعلقات سمیت اہم امور پر قوم کو اعتماد میں لے کر فیصلے کرنے کی ضرورت پر زور دیا مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا جلد تمام صورت حال واضح ہو جائے گی جمہوری قوتیں اورادارے اپنا راستہ خود بنائیں گیاس موقع پر نواب تابش. خان درانی ظہیرالدین بابر حاجی نصیرالدین نسیم اور مقصود حسین قریشی بھی موجود تھے۔

جاوید ہاشمی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...