نئے تعلیمی سال سے سکولوں میں تمام مضامین اردو میں پڑھانے کی تیاریاں

  نئے تعلیمی سال سے سکولوں میں تمام مضامین اردو میں پڑھانے کی تیاریاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر)نئے تعلیمی سال سے سکولوں میں تمام مضامین اردو میں پڑھانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں 30نومبرتک کتابیں ٹیکسٹ بورڈ کے حوالے کردی جائیں گی،بتایا گیا ہے کہ نئے تعلیمی سال یکم اپریل 2020سے کلاس پنجم تک تمام درسی کورس مکمل اردو کرنیکی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،محکمہ تعلیم پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی سفارش پرنئی درسی کتب کی چھپائی ا?خری مراحل میں ہے(بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

،30نومبر تک اردو میڈیم درسی کتب کی چھپائی مکمل کرکے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کیحوالیکردی جائیگی،محکمہ تعلیمدرسی کتب کو پنجاب کے36اضلاع میں پہنچا دیا جائیگا،31دسمبر تک تمام کتب ضلعی افسران تک پہنچا دی جائینگی،نئے سال کیاآغاز پر درسی کتب اوپن مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کردی جائیگی،نئے نظام میں انگلش کوبطور مضمون پڑھایا جائیگا۔
تیاریاں