ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان: کرپشن اورریکارڈ میں ٹمپرنگ کاسکینڈل بے نقاب

  ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان: کرپشن اورریکارڈ میں ٹمپرنگ کاسکینڈل بے نقاب

  



ملتان (سپیشل رپورٹر) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان میں اختیارات سے تجاوز، کرپشن اور ریکارڈ میں ٹمپرنگ کا ایک اور سکینڈل منظر عام پر آگیا ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے موجودہ منیجنگ ڈائریکٹر ناصر شہزاد ڈوگر نے ماضی میں اربوں کی کرپشن اور ریکارڈ میں ٹمپرننگ سے بننے والے مقدمات اور انکوائریوں سے سبق نہ سیکھتے ہوئے دوبارہ کرپشن اور عہدے کا ناجائز استعمال کرنے کیلئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں ہونیوالے فیصلوں کے برعکس بورڈ میٹنگ کے منٹس میں (بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

و بدل کردیا ہے جس پر کمپنی کے بورڈ میں شامل لاہور کے ٹیکنیکل فنانشل رکن نے سخت احتجاجی ریمارکس دیتے ہوئے منٹس میں ردوبدل کی نشاندہی تحریری طور پر کردی ہے۔باوثوق ذرائع نے بتایا کہ چئیرمین کمپنی و ڈپٹی کمشنر سمیت بورڈ آف ڈائریکٹرز کو اعتماد میں لئے بغیر نئے منیجنگ ڈائریکٹر ناصر شہزاد ڈوگر نے ایجنڈے میں من پسند افراد کی تعیناتی اور فنڈز کی منظوری سمیت دیگر امور شامل کرکے غیر قانونی احکامات جاری کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ نئے منیجنگ ڈائریکٹر ناصر شہزاد ڈوگر نے ماضی میں کرپشن الزامات پر کمپنی سے نکالے گئے فہیم لودھی کو بھی دوبارہ منیجر انفورسمنٹ تعینات کردیا ہے جس نے چارج سنبھالتے ہی فیلڈ سٹاف سے بھتہ خوری اور آپریشنل گاڑیوں کے پرزوں کی فروخت کا دھندہ شروع کردیا ہے۔ادارے کو موصول دستاویزات کے مطابق گزشتہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ سے قبل 22 ایجنڈہ آئٹم شامل کرکے ارکان کو بھجوائے گئے اور اجلاس کے بعد ارکان کو منیجنگ ڈائریکٹر نے ایک ضلعی افسر کو منیجر کی سیٹ پر غیر قانونی طور پر نوازنے اور دیگر مالی مفادات پر مشتمل 23واں آئیٹم ٹمپرنگ کرتے ہوئے خود ساختہ طور پر ایجنڈے میں شامل کرکے منٹس سائن کرنے ارکان بورڈ کو بجھوادیے تاہم محکمہ فنانس لاہور کے ٹیکنیکل ممبر نے شک گزرنے پر ایجنڈا آئٹم چیک کئے تو ٹمپرننگ ثابت ہوگئی جس پر مزکورہ رکن نے میٹنگ منٹس پر سخت احتجاجی ریمارکس لکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ بجھوادی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ منیجنگ ڈائریکٹر ناصر شہزاد ڈوگر نے کاشف نامی شخص کو فرنٹ مین کے طور پر کمپنی دفتر چلانے کی ذمہ داری سونپ رکھی ہے جو تمام کمپنی امور اور فائلوں پر دستخط بھی کررہا ہے جس پر کمپنی ملازمین میں بے چینی کی لہر دوڑ چکی ہے۔معلوم ہوا ہے کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر کی اس ٹمپرنگ کے خلاف انٹی کرپشن کو بھی درخواست بجھوادی دی گئی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...