وہاڑی میں گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن، 4گرفتار،6لاکھ سے زائد جرمانہ

  وہاڑی میں گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن، 4گرفتار،6لاکھ سے زائد ...

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+سٹی رپورٹر)حکو مت پنجاب کی ہدایت پر ضلع وہاڑی میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گراں فروشوں اور ذخیر ہ اندوزوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں اور مختلف جگہوں پر کر یک ڈاؤن کیا گیاجس میں (بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

824چھاپے مارے گئے چھاپے کے دورا ن 138خلاف ورزیاں پکڑی گئیں جس کے نتیجے میں 6لاکھ 34ہزار8سوروپے جرمانہ،8 مقدمات کا اندراج اور4گرفتاریاں کی گئیں ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر گراں فرشوں کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھیں کسی بھی دکاندار کو مقر ر کردہ قیمتوں سے زائد وصول کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی حکو مت کا واحد مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور ناجائز منافع خوری کو روکنا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...