خان گڑھ منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن، 5کلو چرس اور افیون برآمد

  خان گڑھ منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن، 5کلو چرس اور افیون برآمد

  



خان گڑھ (نامہ نگار)تھانہ خانگڑھ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کیا، بدنام زمانہ بین الصوبائی منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 5 کلو چرس اور 1 کلو 500 گرام افیون برامد کر لی ہے۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او (بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

مظفر گڑھ صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر تھانہ خان گڑھ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کا آغاز کرتے ہوے بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے کارکن گرفتار کرلیے ہیں۔ایک کاروای میں تھانہ خانگڑھ پولیس نے صوبہ بلوچستان کے رہائشی منشیات فروش معراج پٹھان سے تین کلو چرس برآمد کرلی۔ایک اور کاروای میں بلوچستان کے علاقہ موسی خیل کے رہائشی منشیات فروش اخلاص خان سے ڈیڑھ کلو افیون برآمد کرلی۔ اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات بند کردیا۔ ایک اور کاروای میں سب انسپکٹر مظہر سعید نے شہرسلطان کے رہائشی منش?ات فروش حسنین کھوکھر کو دوکلو چرس سمیت گرفتار کرلیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ انسپکٹر محمد سلیم جتوئی نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف اسی طرح بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی انسپکٹر محمد سلیم جتوی نے مزید کہا کہ منشیات فروش کسی قسم کی معافی اور رعائت کے حقدار نہیں ہیں اسلیے ایسے معاشرتی بگاڑ کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور کسی کی سفارش قبول نہیں کی جاے گی۔

برآمد

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...