24سالہ خاتون کی کالاپتھر پی کرخودکشی

  24سالہ خاتون کی کالاپتھر پی کرخودکشی

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر 24سالہ خاتون نے کالا پتھر پی کر خودکشی کرلی ہے‘ تفصیل کیمطابق خان بیلہ کی رہائشی24سالہ مسرت بی بی نے آئے روز کی گھریلو ناچاقی سے دلبر داشتہ ہوکر کالاپتھر مشروب میں (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

گھول کر پی لیا‘ حالت غیر ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود مسرت بی بی جانبرنہ ہوپائی اورجسم میں زہر پھیل جانے کے باعث دم توڑگئی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...