ملتان:ڈکیتی، چوری کی متعدد وارداتیں ،شہریوں کو بھاری نقصان، پولیس غائب

  ملتان:ڈکیتی، چوری کی متعدد وارداتیں ،شہریوں کو بھاری نقصان، پولیس غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق صدر پولیس کے علاقے وی آئی پی کالونی میں تین ڈاکو (بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

محمد راجہ کی دکان میں داخل ہوئے اور 40ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے گلگشت پولیس کے علاقے سبزہ زار کالونی میں محمد عمران سے موٹرسائیکل،ممتاز آباد پولیس کیعلاقے میں دیپک کمار سے تین لاکھ 38ہزارروپے، قطب پور پولیس کیعلاقے میں محمد حسن کی ورکشاپ سے موٹرسائیکل اور 20ہزار روپے چھین لئے گئے پاک گیٹ پولیس کیعلاقے میں فراست ربانی کے مطب سے 59ہزار روپے چھین لئے گئے کینٹ پولیس کے علاقے سے خورشید کی کار چوری کر لی گئی راشد امین نے کینٹ پولیس کو درخواست دی کہ اس کی دکان سے دو لاکھ 64ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا ممتاز ا?باد پولیس کیعلاقے سے محمد عتیق کا موٹرسائیکل، ممتاز ا?باد میں محمد اکرم کے گھر کے باہر سے سوئی گیس کا میٹر، محمد اصغر اور ثنا اللہ کے موٹرسائیکل، مظفرآباد پولیس کے علاقے گاگرہ کچور میں زاہد خان کے رقبہ سے پیٹرانجن، گلگشت پولیس کے علاقے میں خان محمد کی دکان سے 60ہزار روپے مالیت کا سامان، عبداللہ کا موٹرسائیکل، محمد عامر کی دکان سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کا سامان، زکریا پولیس کیعلاقے سے ندیم عباس کا موبائل فون، علی رضا کا موٹرسائیکل، محسن منور اور دیگر گیارہ افرا دکے موبائل فون سیٹ،عاشر کا موٹرسائیکل، کوتوالی پولیس کے علاقے میں محمد عثمان سے دو افراد نے دھوکہ دہی سے سات ہزار روپے، رمیض سے موٹرسائیکل، دولت گیٹ پولیس کیعلاقے سے معیز اور حرم گیٹ پولیس کیعلاقے سے سلیم الحسن کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا بوہڑ گیٹ پولیس کیعلاقے سے الطاف حسین کا موٹرسائیکل اور مخدوم رشید پولیس کیعلاقے میں اکبر سعید کے گھر سے گائے چوری کر لی گئی ہے۔
غائب