مقامی پیدوار: متعدد سبزیاں سستی، آلو، ٹماٹر، پیاز بدستور مہنگے

        مقامی پیدوار: متعدد سبزیاں سستی، آلو، ٹماٹر، پیاز بدستور مہنگے

  



ملتان (نیوز رپورٹر) سبزی منڈی و جمعہ بازاروں میں سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی پائی جارہی ہے جس کی بنیادی وجہ مقامی سطح پر پیداوار بتائی جارہی ہے تاہم چند ایک سبزیاں جو وسطی پنجاب سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں سے مقامی مارکیٹ میں لائی جارہی ہیں ان کے نرخ بدستور آسمان پر پرواز کررہے ہیں جن میں آلو۔ پیاز اور ٹماٹر شامل ہیں متعدد سبزیوں کے نرخوں میں 50 فیصد تک کمی ہوئی ہے ان میں سے پھول گوبھی 100 روپے کلو سے کم ہوکر 34 روپے بینگن 80 سے کم ہوکر 32 روپے کھیرا 60 سے 38 روپے مولی 80 سے 21 روپے میتھی 60 سے 32 روپے گاجر 60 سے 35 روپے سبز دھنیاں 150 سے 32 روپے گھیاکدو 100 سے 34 روپے بھنڈی 80 سے 54 روپے فی کلو کی سطح پر آگئی ہیں جبکہ مارکیٹ کمیٹی (بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

ذرائع کے مطابق آلو اور ٹماٹر کے نرخ دسمبر کے اواخر اور جنوری کے اوائل میں مقامی پیداوار مارکیٹ میں آنے سے ریٹ بہت کم ہوجائیں گے جبکہ سبزیوں کے نرخوں میں نمایاں کمی آنے کے باوجود پرچون مافیا نے حکومتی نرخنامے کو ہوا میں اڑا کر رکھ دیا صارفین کے مطابق پرچون مافیا حکومت کے مقررہ نرخوں سے 40 سے 50 فیصد زائد قیمتیں وصول کرنے میں مصروف ہے شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے پرچون مافیا کو مقررہ نرخوں پر سبزیاں فروخت کرنے کا پابند کیا جائے تاکہ شہریوں کو اس خود ساختہ مہنگائی سے نجات ملے۔

سبزی منڈی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...