بہاولنگر:شہربھر میں گندگی،صورتحال سنگین، عملہ صفائی ”فرار“

  بہاولنگر:شہربھر میں گندگی،صورتحال سنگین، عملہ صفائی ”فرار“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں نے شہر میں صفائی نہ کرنے کی قسم کھالی، اہلکاروں کی چشم پوشی کے باعث شہر بھر کو گندگی کے ڈھیروں نے گھیر لیا،تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں ماڈل ٹاؤن، فاروق آباد شرقی، مدینہ ٹاؤن و دیگر علاقوں میں شہر کے گلی محلے فلتھ ڈپو کی شکل اختیار کر گئے۔گندگی کے ڈھیروں اور گٹروں کے گندے پانی سے اٹھنے والے تعفن سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں نے صفائی نہ کرنے کی قسم کھالی جس کی بنا پرشہر بھر کو گندگی کے(بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

گھیروں نے گھیر رکھا ہے۔ جبکہ گٹروں کے گندے پانی سے اُٹھنے والے تعفن نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنا رکھی ہیں۔ متعدد بار شکایات کے باوجود مقامی انتظامیہ شہر کے دیرینہ مسئلہ پر کان دھرنے کو تیار نہیں۔میڈیا سروے میں شہری، سماجی، عوامی، تنظیمی حلقوں سمیت درجنوں افراد نے انتظامیہ کے ہٹ دھرمی پر اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فی الفور شہر کی صفائی ستھرائی پر ما مور عملہ کیخلاف ایکشن لیں اور شہرمیں موجود گندگی کے ڈھیروں کا خاتمہ کروائیں تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔
فراڈ