سبزی منڈی میں بھتہ مافیا سرگرم، پولیس کا سخت ایکشن سے گریز

  سبزی منڈی میں بھتہ مافیا سرگرم، پولیس کا سخت ایکشن سے گریز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار)) شاہ رکن عالم کے علاقے سبزی منڈی میں بھتہ مافیا بدستور سرگرم ہے۔چند روز قبل بھتہ مانگنے پر پٹھانوں پر ڈوگروں کے حملہ کا کراس ورشن تاحال مقامی پولیس درج کرنے میں لیت و لعل کا سہارا لینے لگی ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شاہ رکن عالم کے علاقے سبزی منڈی میں بھتہ مافیا ڈوگر اور آڑھتی رؤف خان کے درمیان پانچ لاکھ بھتہ نہ دینے پر جھگڑے کے دوران چار افراد فائرنگ (بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

سے زخمی ہوگئے۔پولیس شاہ رکن عالم نے ڈوگروں کی مدعیت میں رؤف خان وغیرہ پر اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ تو درج کرلیا۔مگر تاحال سبحان خان کو فائرنگ سے زخمی ہونے پر رؤف خان کی مدعیت میں مقدمہ درج نہیں کیا۔بلکہ ایس ایچ او من مانیاں کرتے ہوئے مقدمہ کو درج کرنے میں تاخیری حربہ استعمال کرنے میں لگا ہوا۔جسکی وجہ سے ایسا ظاہر ہوتا ہے۔جیسے ملتان پولیس ایک بار پھر کسی بڑے سانحے کی منتظر ہے۔ذرائع کے مطابق ایس ایچ او شاہ رکن عالم سبزی منڈی میں بھتہ خوری کو روکنے میں بالکل ناکام نظر آرہا ہے۔کیونکہ وہاں پٹھانوں کی آڑھت پر کوئی سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔سکیورٹی نہ ملنے سے دونوں گروپوں میں لڑائی ہونے کا خطرہ آج بھی برقرار ہے۔جبکہ پٹھانوں کے مطابق آڑھت بند ہونے سے انکا کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔پولیس کو چاہیے کہ بھتہ خوروں کے خلاف سبزی منڈی میں کریک ڈاؤن کریں۔
گریز