کبیروالا:بس اورٹرالر میں تصادم،4افراد جاں بحق، 11شدید زخمی

کبیروالا:بس اورٹرالر میں تصادم،4افراد جاں بحق، 11شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کبیر والا،خانیوال،اڈا کوٹ بہادر (نامہ نگار،نمائندہ پاکستان) ایم 4 مخدوم پور انٹر چینج بس اور ٹرالر میں تصادم چار افراد جاں بحق 11 افرادشدید زخمی ہوگئے تفصیل کے مطابق گزشتہ روز علی الصبح چکوال سے واپس ملتان آ نی والی بس ایم 4 مخدوم پور انٹر چینج کے قریب ٹرالر سے ٹکر گئی جس سے چار افراد موقع پر جاں بحق اور 11 افراد شدید زخمی ہو گئے حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ریسکیو1122 نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال خانیوال منتقل کیاہے۔ ریسکیوذرائع کے مطابق (بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

حادثہ تیز رفتاری اور اوور سپیڈ ہونے کے باعث پیش آیا۔دیگر زخمیوں میں باقر ولد اللہ بخش،ثاقب ولد جناح،ظفر،عجیب خان ولد نذیر،ریاض ولد غلام محمد ساکنان چکوال،حامد ولد عبدالقیوم سکنہ راولپنڈی،حیدر سکنہ ملتان،عبد ولد جمال ملتان،خان ساکنان ملتان،ناصر ولد محمد رمضان سکنہ جھنگ اور حمزہ طاہر ولدطاہر صابر سکنہ بہاولپور شامل ہیں