پرانی دشمنی پرفائرنگ، ایم ایس تحصیل ہسپتال میاں چنوں ڈاکٹر اشعر قتل
ملتان(وقائع نگار)فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں کے ایم ایس ڈاکٹر اشعر نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں دم توڑ گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق انہیں کسی شخص نے فون کر کے بلایا۔جب انکا ڈرائیور انہیں لیکر پہنچا تو بلانے والے شخص نے ان پر گولیاں برسادیں۔انہیں نشتر ہسپتال لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج سمیت ڈاکٹری تنظیموں نے ڈاکٹر اشعر کے قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اور قاتل کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔جبکہ تحصیل ہسپتال میں واقعہ کے بعد ڈاکٹرز نے کام بند کردیاہے۔دریں اثناؤزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔اور ڈاکٹر پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔جبکہ آر پی او ملتان نے فائرنگ کے نتیجہ میں ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں ڈاکٹر اشعر مسعود کے جاں بحق ہونے پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔
ڈاکٹر قتل