پولیو پر برطانوی اخبارکی رپورٹ کی تحقیقات کرائی جائے،سائرہ افضل تارڑ

پولیو پر برطانوی اخبارکی رپورٹ کی تحقیقات کرائی جائے،سائرہ افضل تارڑ

  



لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی رہنماو سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے برطانوی اخبارکی رپورٹ پرتحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیووائرس کے وبائی شکل اختیار کرنے اور کیسز چھپانے کی رپورٹ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی ڈونرز سے کیسز چھپانے اور حکومت کے لاعلم ہونے کا انکشاف عمران نیازی حکومت کی مجرمانہ نالائقی کا ثبوت ہے۔گارڈین کی رپورٹ کا مطلب یہ ہے کہ موجودہ نااہل انتظامیہ نے پولیو کے خاتمے کی ہماری محنت پر پانی پھیر دیا ہے،پولیو کے خاتمے میں شریک عالمی ترقی کے برطانوی ادارے سے حقائق چھپانا مجرمانہ غفلت کی انتہااور پاکستان دشمنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ برطانوی ادارے نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لئے کروڑوں روپے خرچ کئے،حکومت کا مجرمانہ عمل پاکستان میں پولیو کے نظام اور پروگرام کو تباہ کرنے کے مترادف ہے،حقائق چھپانے پر پولیو فنڈنگ پر اثر پڑا تو عمران نیازی اور ان کی حکومت کا یہ ناقابل معافی جرم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گارڈین اخبار کے حکومت پر سنگین الزام کی تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داران کو سزا ملنی چاہیے۔

سائرہ افضل تارڑ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...