بلاول بھٹو کا نیو سعیدآباد ٹریفک حادثے میں ہلاکتوں پر رنج و غم کا اظہار

بلاول بھٹو کا نیو سعیدآباد ٹریفک حادثے میں ہلاکتوں پر رنج و غم کا اظہار

  



اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نیو سعیدآباد کے قریب ٹریفک حادثے میں ہلاکتوں پر اظہار رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی عہدیداران و کارکنان کو متاثرہ خاندانوں کا دکھ بانٹنے اور ہر ممکن تعاون کی ہدایت کی ہے۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ پی پی پی چیئرمین نے پارٹی کے مقامی عہدیداران و کارکنان کو متاثرہ خاندانوں کا دکھ بانٹنے اور ہر ممکن تعاون کی ہدایت کی۔ نیو سعیدآباد کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں 13 سے زائد افراد جا ں بحق ہوگئے۔

بلاول اظہار رنج

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...