شاعر مشرق کا پیغام آج بھی ہماری رہنمائی کی راہ متعین کرتا ہے، عثمان بزدار

شاعر مشرق کا پیغام آج بھی ہماری رہنمائی کی راہ متعین کرتا ہے، عثمان بزدار
شاعر مشرق کا پیغام آج بھی ہماری رہنمائی کی راہ متعین کرتا ہے، عثمان بزدار

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ شاعر مشرق کا پیغام آج بھی ہماری رہنمائی کی راہ متعین کرتا ہے، علامہ اقبال نے نئی نسل میں انقلابی روح پھونکی اور اسلام کی عظمت کو اجاگر کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاعر مشرق کا پیغام آج بھی ہماری رہنمائی کی راہ متعین کرتا ہے،علامہ اقبال نے نئی نسل میں انقلابی روح پھونکی اور اسلام کی عظمت کو اجاگر کیا،انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کیا،علامہ اقبال کی مسلمانو ں کیلئے علیحدہ مملکت کے قیام کی تجویز انکی سیاسی بصیرت کی عکاس تھی

مزید : قومی


loading...