آج تاریخی دن ،وزیراعظم عمران خان نے کیا ہواوعدہ نبھا دیا،شاہ محمود قریشی

آج تاریخی دن ،وزیراعظم عمران خان نے کیا ہواوعدہ نبھا دیا،شاہ محمود قریشی
آج تاریخی دن ،وزیراعظم عمران خان نے کیا ہواوعدہ نبھا دیا،شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ آج پاکستان اوردنیا بھر کی سکھ برادری کےلئے تاریخی دن ہے، وزیراعظم عمران خان نے کیا ہواوعدہ نبھا دیا،انہوں نے کہا کہ آج دنیابھرکی سکھ برادری کی نظریں کرتارپورراہداری پر ہیں، کرتارپورراہدرای امن و محبت کی راہداری ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ کیا بابری مسجد کیس کافیصلہ آج آناضروری تھا،خوشی کے موقع پر بھارتی حکومت کی جانب سے بے حسی کا مظاہرہ کرنے پر افسوس ہوا،انہوں نے کہا کہ بابری مسجد کیس حساس مسئلہ ہے آج فیصلہ نہیں آنا چاہئے تھا۔
وزیراعظم عمران خان سکھ مذہب کے بانی باباگرونانک دیوجی کے550ویں جنم دن کے موقع پربین المذاہب ہم آہنگی کے جذبہ کے عکاس کرتارپور راہداری کے فقید المثال منصوبہ کا آج افتتاح کریں گے۔افتتاحی تقریب میں سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ،بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو ،اداکار سنی دیول اور سابق وزیراعظم من موہن سنگھ بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے ۔