شاعرمشرق کا یوم پیدائش، مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقارتقریب

شاعرمشرق کا یوم پیدائش، مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقارتقریب
شاعرمشرق کا یوم پیدائش، مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقارتقریب

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) شاعر مشرق علامہ اقبال کے 142ویں یوم پیدائش کے موقع پران کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی، نیوی کے چاک و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

تفصیلات کے مطابق شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی سٹیشن کمانڈر لاہور کموڈورنعمت اللہ تھے۔نیوی کے سٹیشن کمانڈر لاہور کموڈورنعمت اللہ نے مزار اقبال پر پاک نیوی کے دستوں کا معائنہ کیا،اس موقع پر فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔سٹیشن کمانڈر کموڈور نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے۔کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے مزار اقبال پر حاضری دی۔ کور کمانڈر نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

نوجوانوں کو خودی کا درس دینے والے مصور پاکستان اورعظیم شاعر حضرت علامہ محمد اقبالؒ کا ایک سو بیالیسواں یوم ولادت آج منایا جارہا ہے،مصور پاکستان نے شاعری کے ذریعے سوئی ہوئی قوم کو بیدار کیا۔شاعر مشرق حکیم الامت اور سر کا خطاب پانے والے ڈاکٹرعلامہ اقبال 9 نومبر اٹھارہ سو ستتر (1877) کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، ان کے والد کا نام شیخ نور محمد تھا، آپ نے قانون اور فلسفے میں ڈگریاں لیں لیکن جذبات کے اظہار شاعری سے کیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...