اے این ایف نے موقع پرکوئی کارروائی نہیں بلکہ آفس پہنچ کر جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ہے، رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت پروکیل کے دلائل

اے این ایف نے موقع پرکوئی کارروائی نہیں بلکہ آفس پہنچ کر جھوٹی ایف آئی آر درج ...
اے این ایف نے موقع پرکوئی کارروائی نہیں بلکہ آفس پہنچ کر جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ہے، رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت پروکیل کے دلائل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت رانا ثنا اللہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت جاری ہے، وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اے این ایف نے موقع پرکوئی کارروائی نہیں بلکہ آفس پہنچ کر جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ کی ضمانت کی درخواست پر انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت جاری ہے،عدالتی کارروائی شروع ہونے پرفاضل جج نے وکیل اے این ایف نے استفسار کیا کہ کیا رانا ثنااللہ کے کیس کا تمام ریکارڈ مکمل ہو چکا ہے؟وکیل اے این ایف نے عدالت کو بتایا کہ رانا ثنااللہ کے کیس کا تما م ریکارڈ مکمل ہو چکا ہے ، رانا ثنا اللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اے این ایف نے موقع پرکوئی کارروائی نہیں بلکہ آفس پہنچ کر جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ہے،رانا ثنا اللہ کے سٹاف کے پانچ ممبران کی درخواست ضمانت منظور ہو چکی ہے،سیف سٹی کے کیمروں نے ہمارے موقف کو درست ثابت کیا،سیف سٹی کی فوٹیجز کے مطابق رانا ثنااللہ کی گاڑی
تین بج کر چونتیس منٹ پر کینال روڈ پرپہنچی،رانا ثنااللہ کی گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو ریکارڈ کاحصہ بنایا گیا ،رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت سیف سٹی کا ریکارڈ آنے کے بعددوبارہ دائر دی ہے۔

مزید :

قومی -