آج ہمیں علامہ اقبال کے افکار اور تصورات پر عمل پیرا ہو نے کی ضرورت ہے،وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج ہمیں علامہ اقبال کے افکار اور تصورات پر عمل پیرا ہو نے کی ضرورت ہے،علامہ اقبال نے ایک آزاد اور خودمختار اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کا راستہ دکھایا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوم اقبال پر قوم کے نام خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہمیں علامہ اقبال کے افکار اور تصورات پر عمل پیرا ہو نے کی ضرورت ہے،علامہ اقبال نے ایک آزاد اور خودمختار اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کا راستہ دکھایا،مسلمان غلامی کے اندھیروں میں منزل کا سراغ کھو بیٹھے تھے،علامہ اقبال کے افکار نے مسلمانوں میں امید کی شمع روشن کی،خودی کے تصورکے ذریعے ملت کوسنہری مقام حاصل ہوسکتا ہے،آج ہمیں بحیثیت قوم اور امت مسلمہ مختلف نوعیت کے چیلنجز درپیش ہیں،شاعر مشرق نے انفرادی اور اجتماعی مسائل کی نشاندہی کی ،علامہ اقبال نے دور جدید کے تقاضوں کو اجاگر کیا، معاشرے اور ریاست میں ہم آہنگی کے ذریعے موثر کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔