مریم نوازکا پاسپورٹ عدالت میں ہے، حکومت کے پاس نہیں،گورنر پنجاب چودھری سرور

مریم نوازکا پاسپورٹ عدالت میں ہے، حکومت کے پاس نہیں،گورنر پنجاب چودھری سرور
مریم نوازکا پاسپورٹ عدالت میں ہے، حکومت کے پاس نہیں،گورنر پنجاب چودھری سرور

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے نوازشریف کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی، قانو ن کے مطابق مریم نواز کو والد کے ساتھ رہنے دیا گیا، نوازشریف کے بیرون ملک علاج کےلئے بھی مدد فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے بیرون ملک جانے کا معاملہ عدالت میں ہے، مریم نوازکا پاسپورٹ عدالت میں ہے، حکومت کے پاس نہیں،حکومت عدالت کے ہر فیصلے کا احترام کرے گی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرورنے علامہ اقبالؒ کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ،مزار اقبال پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ نوازشریف کے بیرون ملک علاج کےلئے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی، مریم نواز کے بیرون ملک جانے کا معاملہ عدالت میں ہے،انہوںنے کہا کہ مریم نوازکا پاسپورٹ عدالت میں ہے، حکومت کے پاس نہیں،حکومت عدالت کے ہر فیصلے کا احترام کرے گی ۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ کرتارپور راہداری کھولنے کے اثرات بہت اچھے ہیں ،کرتارپورراہداری سیاسی مقاصد کےلئے نہیں،سکھ برادری کےلئے بنایا،بھارتی سپریم کورٹ کے بابری مسجدسے متعلق فیصلے کا انتظار ہے، انہوں نے کہا کہ کرتارپورراہداری سے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگرہوا،دنیا بھر کی سکھ کمیونٹی نے کرتارپورراہداری کے پاکستانی اقدام کو سراہا ہے۔

چودھری سرور کا کہناتھا کہ ہرشخص کواحتجاج کرنے کا حق حاصل ہے، شروع سے موقف ہے آزادی مارچ کی ٹائمنگ درست نہیں،ہم نے دھرنے کے شرکا کو ہر لحاظ سے سہولت دی ،انہوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ کشمیر کی صورتحال پر تھی، فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی، فضل الرحمان منجھے ہوئے سیاست دان ہیں، امید ہے فضل الرحمان ٹکراوَ کی سیاست نہیں کریں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...