پی آئی اے کے باکمال افسروں کا لاجواب کارنامہ سامنے آگیا، بڑا ٹیکہ

پی آئی اے کے باکمال افسروں کا لاجواب کارنامہ سامنے آگیا، بڑا ٹیکہ
پی آئی اے کے باکمال افسروں کا لاجواب کارنامہ سامنے آگیا، بڑا ٹیکہ

  



کراچی(ویب ڈیسک)  قومی ایئرلائن کے باکمال افسروں کا لاجواب کارنامہ سامنے آگیا مالی خسارے کی شکارپی آئی اےکو6 ملین روپے کا ایک اور جھٹکا لگا دیا گیا۔

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے ذرائع نے انکشاف کرت ہوئے کہا کہ مالی خسارے کا شکارپی آئی اے کے فضائی میزبانوں کے لئے مختص ہوٹل کو ٹرانسپورٹ کی مد میں 60لاکھ روپےاداکردیئے گئے، ہوٹل معاہدے کےمطابق فضائی میزبانوں کومفت ٹرانسپورٹ سروس فراہم کی جانی تھی تاہم پی آئی اے ڈسٹرکٹ منیجرنے ملی بھگت کرکے فری سروس کے لئے بھی رقم چارج کروادی۔

ایکسپریس کے مطابق ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پی آئی اے ڈسٹرکٹ منیجرنے ہوٹل کو ٹرانسپورٹ کی مد میں غیرقانونی معاونت فراہم کی اس لئے ہوٹل انتظامیہ بھی لوٹ مارکرتی رہی۔ مزید ستم یہ کہ آڈٹ ٹیم کی مرتب کردہ رپورٹ کے بعد انکوائری سرد خانے کی نظربھی کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈٹ رپورٹ میں پی آئی اے کے فنڈز سے سندباد ہوٹل ملتان کو 2016 تا 2019 میں رقم ادائیگی کا بتایا گیا تھا جس کی وجہ سے پی آئی اے آڈٹ ٹیم نے60 لاکھ کی رقم کی ادائیگی پر اعتراض بھی اُٹھایا تھا۔

مزید : بزنس


loading...