بھارتی حکومت نے نوجوت سنگھ سدھو کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آنے سے روک دیا

بھارتی حکومت نے نوجوت سنگھ سدھو کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آنے سے روک ...
بھارتی حکومت نے نوجوت سنگھ سدھو کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آنے سے روک دیا

  



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی حکومت نے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آنے سے روک دیا،نوجوت سنگھ سدھو اب کرتارپور سے آئیں گے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بھارتی حکومت نے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو واہگہ کے راستے پاکستان آنے سے روک دیا، نوجوت سدھوکو 5روزہ ویزہ کے باوجود عین وقت پراٹاری روک لیاگیاجس پر نوجوت سنگھ سدھوکے استقبال کیلئے واہگہ پرموجودافرادواپس روانہ ہو گئے،بھارتی حکام نے سدھوکوکل واہگہ سے اجازت کی یقین دہانی کرائی تھی ،نوجوت سدھواب کرتارپورسے آئیں گے۔

واضح رہے  وزیراعظم عمران خان سکھ مذہب کے بانی باباگرونانک دیوجی کے550ویں جنم دن کے موقع پربین المذاہب ہم آہنگی کے جذبہ کے عکاس کرتارپور راہداری کے فقید المثال منصوبہ کا آج افتتاح کریں گے۔افتتاحی تقریب میں سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ،بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو ،اداکار سنی دیول اور سابق وزیراعظم من موہن سنگھ بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے ۔

مزید : اہم خبریں /بین الاقوامی


loading...