پاکستان اقلیتوں کے حقوق کی ضامن ریاست ،دربار کرتارپور اور راہداری کا اپنی تعمیر نو کےساتھ افتتاح بین المذاہب ہم آہنگی کی عظیم مثال ہے،فردوس عاشق اعوان

پاکستان اقلیتوں کے حقوق کی ضامن ریاست ،دربار کرتارپور اور راہداری کا اپنی ...
پاکستان اقلیتوں کے حقوق کی ضامن ریاست ،دربار کرتارپور اور راہداری کا اپنی تعمیر نو کےساتھ افتتاح بین المذاہب ہم آہنگی کی عظیم مثال ہے،فردوس عاشق اعوان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان قائداعظم اور علامہ اقبال کے نظریات وافکار کی روشنی میں اقلیتوں کے حقوق کی ضامن اور احترام کرنے والی ریاست ہے۔آج دربار کرتارپور اور راہداری کا اپنی تعمیر نو کے ساتھ افتتاح بین المذاہب ہم آہنگی ، رواداری اور احترام انسانیت کی عظیم مثال ہے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عظیم مفکر اور شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم ولادت پر پوری قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ان کی سوچ مسلمانان برصغیر کو جابرانہ تسلط اور سامراجیت سے نجات کی روشن امید ثابت ہوئی۔ان کا آفاقی کلام اور تصورات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔وزیراعظم عمران خان حقیقی معنوں میں وہ ریاست بنانے کا عزم رکھتے ہیں جس کا تصور علامہ نے دیا تھا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...