یہ فضل الرحمان اور ان کے والد محترم کا پیارا ہندوستان ہے ، جہاں مسلمانوں کی کوئی حیثیت نہیں،زرتاج گل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے موسمیات زرتاج گل نے کہا ہے کہ یہ فضل الرحمان اور ان کے والد محترم کا پیارا ہندوستان ہے ، جہاں مسلمانوں کی کوئی حیثیت نہیں، اور ریاست ان کے حقوق پامال کرنا ہی جانتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے موسمیات زرتاج گل نے بابری مسجد کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہ ہے کہ یہ فضل الرحمان اور ان کے والد محترم کا پیارا ہندوستان ہے ، جہاں مسلمانوں کی کوئی حیثیت نہیں، اور ریاست ان کے حقوق پامال کرنا ہی جانتی ہے، اللہ کا شکر کہ دو قومی نظریہ پایہ تکمیل تک پہنچا، عوام نے فضل الرحمان کو آج ایسے ہی رد کیا ہے، جیسے اس کے والد کو پاکستان کے لئے کیا تھا۔
واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے زمین ہندووں کو دینے کا فیصلہ کیاہے جبکہ مسلمانوں کو مسجد کی تعمیر کیلئے پانچ ایکڑ زمین فراہم کرنے کا حکم جاری کیا گیاہے۔بھارتی سپریم کورٹ نے مندر کی تعمیر کیلئے بورڈ تشکیل دینے کا حکم بھی جاری کر دیاہے جو کہ تین ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی۔